ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں فضائی حملے میں داعش کے درجنوں جنگجو ہلاک

یمن میں فضائی حملے میں داعش کے درجنوں جنگجو ہلاک

Tue, 17 Oct 2017 21:23:33    S.O. News Service

واشنگٹن17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ کا کہنا ہے کہ یمن میں داعش کے دو تربیتی کیمپوں پر امریکی فضائی کارروائی میں داعش کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ امریکی فضائی کارروائی کا نشانہ بننے والے یہ کیمپ یمن کے البدیہ علاقے میں قائم تھے۔

پینٹاگان نے بتایا ہے کہ ’داعش‘ اِن کیمپوں کو شدت پسندوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا کرتا تھا، جن میں مشین گن چلانا اور راکٹ سے داغے جانے والے گولے چلا کر دہشت گرد حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؛ اور ساتھ ہی کارکنوں کو سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔ایک بیان میں پینٹاگون نے کہا ہے کہ ’’داعش یمن کے لاقانونیت والے علاقوں کو استعمال کرتے ہوئے، رقوم پہنچانے، باغیانہ صورت حال پیدا کرنے، وسائل کا استعمال اور امریکہ اور دنیا بھر میں اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے‘‘۔مذہبی شدت پسند جس میں داعش اور القاعدہ شامل ہیں، یمن میں قیادت کے خلا اور افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے پر قبضہ جمانے کے حربے استعمال کیے ہیں، جو دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔


Share: